19 ستمبر 2014 - 19:12
افغانستان کا سیاسی بحران، معروف شخصیتیں میدان میں

افغانستان کی سیاسی اور جہادی شخصیتیں، ملک کوانتخاباتی تعطّل سے باہر نکالنے کے لئے میدان میں آنے والی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی سیاسی اور جہادی شخصیتیں، ملک کوانتخاباتی تعطّل سے باہر نکالنے کے لئے میدان میں آنے والی ہیں۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدارتی پریس دفتر نے افغانستان کی سیاسی اور جہادی شخصیتوں کی اففان صدر سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کو انتخاباتی تعطّل سے باہر نکالنے کے لئے افغانستان کی سیاسی اور جہادی نے دونوں صدارتی امیدواروں سے صلاح مشورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ افغانستان کے سیاسی حلقوں نے ملک میں پیش آنے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات کرنے والی شخصیات نے اتفاق کیا ہےکہ وہ دونوں صدارتی امیدواروں کو حتمی سمجھوتی کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گی۔ اس ملاقات میں جہادی شخصیتوں میں صبغت اللہ مجددی، پیرسیداحمدگیلانی، عبدالرب رسول سیاف اور  افغانستان کی سیاسی جماعتوں اور ملک کے سوّل حکام نے شرکت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲